متحدہ عرب امارات کا اسرائیل اور فلسطین سے جنگ بندی کا مطالبہ

17

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل اور فلسطین سے جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیل فلسطین کشیدہ صورتحال سے متعلق متحدہ عرب امارات نے ردعمل دیتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین مزید کشیدگی بڑھانے سے باز رہیں اور شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ صورتحال کے سنگین نتائج سے بچنے کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری طرف مالٹا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

مالٹا کے سفارتکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین حالیہ کشیدگی پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلایا جائے۔

مالٹا نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل بلایا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }