ماہرہ خان کی شادی میں عثمان مختار کا اہم کردار رہا؟

50
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ و سپر ماڈل ماہرہ خان اپنے پرانے اور قریبی دوست بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بعد پیا گھر سدھار گئی ہیں۔

38 سالہ اداکارہ ماہرہ خان نے رواں ہفتے کے آغاز میں سلیم کریم سے شادی کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی شادی کروانے کا سہرا اداکار عثمان مختار کے سر باندھا جا رہا ہے۔

عثمان مختار سے متعلق ہر فرد یہ تو جانتا ہی ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اُس اداکارہ کی جَلد شادی ہو جاتی ہے۔

عثمان مختار سے متعلق مشہور اس بات کی زندہ مثالیں اداکارہ سارہ خان اور نیمل خاور خان ہیں۔

عثمان مختار کے ساتھ ڈراموں میں شادی ہونے کے بعد ان اداکاراؤں کی حقیقی زندگی میں بھی شادی ہو گئی تھی جس کے بعد اب باری تھی اداکارہ ماہرہ خان کی اور اب کی بار بھی ایسا ہی ہوا۔

اداکارہ ماہرہ خان کی عثمان مختار کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں شادی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کا آن اسکرین یہ آخری پروجیکٹ تھا جس کے بعد اب حقیقت میں اُن کی اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی ہو گئی ہے۔

اس سے متعلق سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس کے کمنٹ باکس میں سوشل میڈیا صارفین اس بات پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

صارفین کا اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مطالبہ ہے کہ اب اداکار عثمان مختار کے ساتھ آنے والے پروجیکٹ میں اداکارہ مایا علی اور اداکارہ صبا قمر کو کاسٹ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }