سفیرپاکستان افضال محمودنے تعنیاتی اسنادپیش کردیں

قصرالوطن ابوظہبی میں خصوصی تقریب کاانعقاد

104
ابوظہبی (اردوویکلی):: سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات جناب افضال محمود نے قصر الوطن ابوظہبی میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں نائب صدر و وزیر اعظم متحدہ عرب امارات و حاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کر دیں۔ اس موقع پرنائب وزیر اعظم اوروزیربرائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زید آل نھیان بھی موجود تھے۔
عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی سفیرافضال محمود کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی کامیابی کی دعا کی اور انہیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سفیر پاکستان افضال محمود نے صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان اور نائب صدرشیخ محمدبن راشدالمکتوم کونیک خواہشات کاپیغام پہنچایااور اس امرکااظہارکیاکہ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

ا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }