
یورپی کمیشن کی جانب سے فلسطین کےلیے امداد روکنے کے معاملے پر آئرلینڈ نے اعتراض کردیا۔
ڈبلن سے خبر ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ نے یورپی کمیشن سے فلسطین کی امداد روکنے کا قانونی جواز مانگ لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آئرش وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی امداد روکنے کے یک طرفہ فیصلے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی امداد روکنے کی حمایت نہیں کرتے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن نے آج فلسطین کی 729 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد روکنے کا کہا ہے۔