
ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلا دیش نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔