پاکستان و کمبوڈیا کا پہلا لیگ بغیر کسی گول کے برابر

61
Print Friendly, PDF & Email

کوالیفائرز کا سیکنڈ لیگ پاکستان میں اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں 17 اکتوبر کو ہوگا۔
کوالیفائرز کا سیکنڈ لیگ پاکستان میں اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں 17 اکتوبر کو ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا لیگ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ میزبان ملک کے دارالحکومت نوم پنھ کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے رینکنگ میں اپنے سے 20 درجے بہتر ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا، پاکستان کے بہترین دفاعی کھیل کی بدولت کمبوڈیا کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی حریف کے خلاف گول کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں، کمبوڈیا کے خلاف ڈرا میچ کی بدولت پاکستان کا مسلسل 12 شکست کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کوالیفائرز کا سیکنڈ لیگ پاکستان میں اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں 17 اکتوبر کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.