یواے ای کی ترقی میں پاکستانی خواتین نے بھی اہم کرداراداکیا ہے(حمدعبیدالزعابی)۔
امارات میں صنفی امتیاز تیزی سے ختم ہو رہا ہے(حمدعبیدالزعابی)۔
امارات کے مریخ مشن میں 34 فیصد خواتین شامل تھیں
اسلام آباد(اردوویکلی):: امارت میں صنفی امتیاز تیزی سے ختم ہو رہا ہے، امارات کے مریخ مشن میں 34 فیصد خواتین شامل تھیں 33سالہ سائنس دان سارہ العامری نے متحدہ عرب امارات کے ہوپ مدار مشن کو مریخ تک پہنچایا۔خواتین پارلیمنٹ کی نمائندگی انڈیکس میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبرپرہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کی پچاس فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد اعلی تعلیم حاصل کرکے اب مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ جس کا اعتراف دُنیاکے دیگر ممالک میں بھی کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان میں تعنیات متحدہ عرب امارات کے سفیرجناب حمدعبیدابراہیم الزعابی نے سفارت خانہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عورت فاؤنڈیشن اوراقوام متحدہ ویمن کے تعاون سے(عورت کی ترقی کے لیئے راہ ہمواراور وسائل کی فراہمی) کے موضوع پراسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیااماراتی سفیرحمدعبیدالزعابی نے کہا کہ امارات کی ترقی میں پاکستانی خواتین نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔الزعابی نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مردوں اور خواتین میں فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے، خواتین کا عرب امارات میں کردار بڑھ رہا ہے، ہمارے مریخ مشن میں بھی خواتین کا 34 فیصد حصہ ہے۔ امارات نے فرسٹ ویمن فنانس انیشیٹو فنڈ میں بڑی رقم دی ہے۔پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں متحدہ عرب امارات خواتین کی فلاح وبہبودکے لیئے بہت کام کررہاہے،الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی خواتین امارات کی تعمیروترقی اورخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں پاکستان میں بھی خواتین تمام شعبوں میں اپنی خدادادصلاحیتوں کابہترین استعمال کررہی ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ اہلیت،ذہانت اور قابلیت میں کسی لحاظ سے بھی مردوں سے کم نہیں ۔متحدہ عرب امارات پاکستانی اور افغان خواتین کے آگے بڑھنے کے لیئے ہرممکن مددفراہم کررہاہے۔ سفیر نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے لئے عورت فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کی خواتین کا شکریہ ادا کیا۔سفارت خانہ امارات کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی وابستہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیمینار کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کے سفیرحمدعبیدالزعابی نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی حمدعبیدالزعابی تھے، اقوام متحدہ کی خواتین کی کنٹری نمائندگی محترمہ شرمیلا رسول اور عورت فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کے خزانچی ڈاکٹر الیہ ہاشمی خان نے کی۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی نمائندہ محترمہ آمنہ جاوید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور راہ کو ہموار کرنے کے پروگرام کا تعارف پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔ آمنہ جاویدنے کہا کہ آج کے سیمینارکامقصدگھر میں رہنے والی ہنرمند خواتین کو تازہ ترین رجحانات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے ان رجحانات کو استعمال کرکے وہ اپنے کاروبار کو زیادہ سے زیادہ منافع بخش بناسکتی ہیں۔ عورت فاؤنڈیشن کی .ڈائریکٹرپروگرامزمحترمہ ممتاز مغل نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے ، یو این ویمن ، سپارک ،اور خواتین رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
۔