افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان زلزلے کا شکار ہونے والے اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے فنڈ کی اپیل کی ہے۔
راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں افغانستان میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا ساتھ دینے کا یقین دلاتے ہوئے لکھا کہ میری دعائیں پکتیکا اور خوست صوبوں میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔
Thoughts and prayers with the people and families affected by the recent earthquake in Paktika and Khost provinces.
Will provide our support at earliest and also initiate a fundraising campaign shortly.— Rashid Khan (@rashidkhan_19) June 22, 2022
Advertisement
خیال رہے کہ راشد خان نے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور دنیا بھر کے ساتھی کرکٹرز کو سپورٹ کے لیے کہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں زلزلہ کا زیادہ نقصان پکتیکا صوبے میں سب سے زیادہ ہوا جہاں کم از کم ایک ہزار افراد مارے گئے۔
Afghanistan will be #BackEvenStronger – Donate now at: https://t.co/08jToN4YAC
I nominate: @safridiofficial, @hardikpandya7 and @djbravo47 to donate & nominate.
Please retweet and share. #BackEvenStronger pic.twitter.com/AO3yXyB21J
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) June 22, 2022
پکتیکا صوبے میں محکمہ اطلاعات اور ثقافت کے سربراہ محمد امین حذیفہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بڑی تعداد میں جاں بحق ہوئے افراد کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے، زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے جن میں سے اکثر کی حالت نازک ہے، لوگ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
بدھ کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد بتدریج بڑھتی رہی کیونکہ دور دراز پہاڑی علاقوں تک رسائی کافی مشکل تھی۔ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خبردار کیا تھا کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
ہمسایہ ملک پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کی ہے، پاکستان کے این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے سات ٹرکوں میں خیمے، کمبل اور ادویات روانہ کی ہیں۔
ایران اور بھارت نے بھی افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کے اعلانات کیے ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی، زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔