امریکی کمپنی نے ایئر کینیڈا کیخلاف چوری کا مقدمہ کردیا

24
 

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی سیکیورٹی کمپنی نے 15 ملین ڈالر سے زائد رقم کے سامان کی چوری کا مقدمہ ایئر کینیڈا کیخلاف دائر کر دیا۔

اپریل میں ٹورنٹو کے ایئرپورٹ سے کئی ملین ڈالرز کے سونے کے بارز اور نقدی چوری ہوئے تھے۔ اسے کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری قرار دیا گیا تھا۔

امریکی کمپنی نے مقدمے میں ایئر کینیڈا پر لاپرواہی اور چوری روکنے میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔

کینیڈا کی فیڈرل کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں کمپنی نے کہا کہ اسے ایک بینک اور ایک قیمتی دھات کی کمپنی نے سامان کی ترسیل کو مربوط کرنے کے لیے رکھا تھا۔

سامان ایئر کینیڈا کے ذریعے زیورخ سے ٹورنٹو آیا اور چوری ہوگیا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ایئر کینیڈا ہرجانے کا ذمہ دار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }