جنرل ندیم رضاکی آئیڈیکس 2021میں خصوصی شرکت

286
                                 آئیڈیکس میں شرکت سے پاکستان اور امارات میں دفاعی روابط کوفروغ حاصل ہوگا(جنرل ندیم رضا)۔

 چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی پاکستان جنرل ندیم رضاکی بین الاقوامی دفاعی نمائیش آئیڈیکس میں شرکت

ابوظہبی(چوہدری ارشدسے):: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی پاکستان جنرل ندیم رضا جو متحدہ عرب امارات کے  دارالخلافہ میں جاری15 بین الاقوامی دفاعی نمایش آئیڈیکس اورنیول ڈیفنس اینڈ میری ٹائم سیکیورٹی نمائش نیوڈیکس میں شرکت کے لیئے سرکاری دورے پرابوظہبی پہنچے،جنرل ندیم رضانے بین الاقوامی دفاعی نمائش اوربحری دفاع ومیری ٹائم سیکیورٹی نمایش کادورہ کیا انہوں نے مختلف اسٹالزکاوزٹ کیا اور شرکا سے گفتگوکی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پاکستان گلوبل انڈسٹریل وڈیفنس سلوشنز اور یواے ای کی دفاعی کمپنی توازن کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اس موقع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضانے کہا کہ پاکستان کادفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹرغیرملکی خریداروں کے درمیانے درجے کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیکنالوجی کی ہول سیل ڈیمانڈپوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے انہوں نے کہا کہ (جی آئی ڈی ایس) اور (توازن) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کامعاہدہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین نئے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگااور دونوں ممالک دفاعی شعبہ میں مزیدقریب ہونگے۔ جنرل ندیم رضانے متحدہ عرب امارات کے چیف آف اسٹاف یواے ای آرمڈفورسز لیفٹیننٹ جنرل حمدمحمدالثانی،اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل اینزوویسریلی اور یوکرائن کے نائب وزیراعظم اولھ یوروسکییوریی ہستاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔خطے کے بدلتے ہوئے دفاعی وجغرافیائی لحاظ سے جنرل ندیم رضا کی بین الاقوامی دفاعی نمایش میں شرکت اور ملاقاتیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔(تصاویربشکریہ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }