
بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے فلم نگری کے بھائی جان سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کے ساتھ سلمان خان نے صرف فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام کیا ہے، تاہم اب فلمساز نے بالی ووڈ کے بھائی جان کے ساتھ فلم پر کھل کر بات کی ہے۔
دوران انٹرویو کرن جوہر سے سلمان خان کے ساتھ ایک مکمل فلم کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا، تو انہوں نے جواب دیا کہ بھائی جان کے ساتھ وہ ایک فلم کرنے جارہے ہیں، میں دراصل توہم پرست ہوں، اس معاملے پر صحیح وقت پر بات کی جائے گی۔
کرن جوہر نے 15 اکتوبر کو اپنی شہرہ آفاق فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی سلور جوبلی اسکریننگ میں شرکت کی، فلم میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
دوران گفتگو کرن جوہر نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں مختصر ترین رول کےلیے سلمان خان کے ہامی بھرنے کا واقعہ بھی سنایا۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹ کیا تھا کہ سلمان خان اور کرن جوہر جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے، جسے وشنو وردھن ڈائریکٹ کریں گے۔
فلم میں سلمان خان ایک نیم فوجی افسر کا کردار نبھائیں گے، جس کی شوٹنگ دسمبر 2023ء میں شروع ہوگی، ان کے مقابل مرکزی کردار کےلیے سمانتھا، انوشکا شیٹی اور ترشا سے بات چیت چل رہی ہے۔
کرن جوہر اور ڈائریکٹر نے تاحال کوئی بھی کردار فائنل نہیں کیا ہے، فی الوقت وشنو وردھن دراصل ایک تامل فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔