غزہ میں اسپتالوں کے نزدیک دھماکوں کی اطلاعات

106
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں کے نزدیک دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں الشفاء، القدس اور انڈونیشین اسپتال کےقریب دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل غزہ کے العہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں اسرائیل فلسطین کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد چین نے گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }