امریکی اداکار کی سوشل میڈیا پر تصویر لگانے والی جگہ پر ہی موت ہوگئی

44
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی اداکار میتھیو پیری 54 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کی لاش گھر میں گرم پانی کے ٹب سے ملی، انہیں بے ہوشی کی حالت میں پا کر ریسکیو اداروں کو مدد کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری کو آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک بڑے گرم پانی کے ٹب میں پُرسکون انداز میں بیٹھا دیکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی اداکار نے اپنی یہ تصویر 23 اکتوبر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگائی تھی اور اب 6 دن بعد گھر کے گرم پانی کے ٹب میں ہی ان  کی موت ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری اپنی کامیابی کے عروج کے دوران کئی سالوں تک درد سے نجات دینے والی ادویات اور شراب کی لت میں مبتلا رہے تھے اور انہیں کئی بار ان عادات سے چھٹکارا دلانے والے اسپتالوں میں بھی دیکھا گیا تھا۔

میتھیو پیری نے 1990ء کی دہائی میں مشہور ٹی وی شو ’فرینڈز‘ میں کام کیا تھا جس میں وہ چینڈلر کے نام سے مشہور ہوئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی شو ’فرینڈز‘ نے نوے کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ بھی توڑے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }