سلمان خان اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر وائرل

53
فوٹو: ریڈ اٹ
فوٹو: ریڈ اٹ

بھارتی اداکار سلمان خان اور پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سلمان خان اور کرسٹیانو رونالڈو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایک باکسنگ ایونٹ میں شرکت کی۔ 

دونوں باکسنگ میچ دیکھنے کےلیے ایرینا میں موجود تھے جبکہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہی بیٹھے تھے۔ 

پہلے دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ رونالڈو گزر رہے ہیں لیکن انہوں نے سلمان خان کی جانب نہیں دیکھا۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ سپر اسٹار فٹبالر نے بھارتی اداکار کو نظرانداز کردیا۔ 

تاہم اب دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دونوں کو خوب کھکھلاتے ہوئے باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔  

سلمان خان اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر وائرل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }