شبمن گل کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر سارہ علی خان کا ردِعمل

56

سارہ علی خان—اسکرین گریب
سارہ علی خان—اسکرین گریب

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

مشہور بھارتی ٹی وی شو کافی ود کرن کی نئی قسط کا  ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

شو کے ٹیزر میں سارہ علی خان نے اپنی شبمن گِل کے ساتھ ڈیٹنگ کے بارے میں میڈیا پر پھیلی تمام خبروں کی تردید کر دی۔

اُنہوں نے ان خبروں پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ساری کی ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑی ہے، یعنی کہ میں وہ سارہ نہیں ہوں لوگ غلط سمجھ رہے ہیں۔

سارہ علی خان اپنی بہترین دوست اننیا پانڈے  کے ساتھ کافی ود کرن کے سیزن 8 کی اگلی قسط میں نظر آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }