شیخ نہیان بن مبارک کی شاہ محمودقریشی سے ملاقات

189
                                                      شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی شاہ محمودقریشی سے ملاقات اور دوطرفہ تعاون امور پر تبادلہ خیال
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئےوزیرخارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج نہیان پیلس ابوظہبی میں وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستانی سفیر افضال محمود اور دیگر سفارتی عہدیدار بھی موجود تھے – شیخ نہیان نے مہمان وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات و تعاون کو باہمی مفاد میں فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے باہمی دلچسپی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ کوویڈ 19 کی عالمی وباء اور اس سے پیدا صورتحال کے ساتھ دونوں ممالک کی طرف سے اس تناظر میں کئے جانے والے احتیاطی اقدامات پر بات چیت کی اس کے علاوہ ایکسپو 2020 دبئی کے انعقاد سے متعلق متحدہ عرب امارات کی تیاریوں پر بھی سیرحاصل گفتگو کی جومتحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے بھی بہت اہم ہے  شیخ نہیان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی نمائش ، متحدہ عرب امارات کی ایک اور اہم کامیابی کی داستان ہوگی جس کے ذریعے کرہ ارض کی حفاظت اور انساننیت کی خدمت کیلئے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی قیادت کی ہدایات کے مطابق عرب امارات تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند رہا ہے اور دیگر ثقافتوں کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات بھی دیرینہ اور مستحکم نوعیت کے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت کے مرہون منت یہ مسلسل مستحکم ہوئے ہیں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی  نے پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مجموعی تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کے سخاوتی کردار کی بھی تقریف کی ۔عالمی وباء سے نمٹنے میں دیگر ممالک کی امداد اور حال ہی میں یکجہتی ، تعاون ، بھائی چارہ اور امن کی اقدار والے ‘ سو ملین کھانے ‘ کی مہم کے حوالے سے بھی امارات کے کردار کو سراہا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }