آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کر ے
حاجی غلام حیدرمرحوم کی چوتھی برسی
سفیرپاکستان سمیت ممتازسماجی شخصیات کی شرکت
زمبابوے(اردوویکلی)::گزشتہ روزبیگہ بانیاں گجرات کی معروف سماجی وروحانی شخصیت الحاج غلام حیدر(مرحوم )کی چوتھی برسی کے موقع پرنہ صرف انکے آبائی گاؤں بیگہ بانیاں میں قرآن خوانی اورختم پاک کااہتمام کیاگیابلکہ زمبابوے میں مقیم انکے چھوٹے صاحبزادے چوہدری افتخاراحمدبیگہ نے اپنی رہائش گاہ بیگہ ہاؤس زمبابوے میں ختم پاک اور افطارڈنرکی خصوصی تقریب کااہتمام کیا جس میں جس میں الحاج غلام حیدرمرحوم کے درجات میں بلندی اور مغفرت کے لیئے دعاکی گئی۔
برسی کی تقریب میں زمبابوے میں پاکستان کے سفیرجناب فارزحسن،بریگیڈیئر عدنان ، بریگیڈیئر شاہجہاں ، چیئرمین فالکن گروپ چوہدری طارق عزیز ، چیف ایگزیکٹوآفیسرجران انٹرنیشنل گروپ آف کمپنیز مسٹر آزاد، مسٹر جامی چیئرمین پاکستان اوورسیزکمیٹی گلوبل زمبابوے ، ڈاکٹر بلال شاہ ، صدر پی او سی گلوبل زمبابوے میاں سہیل ، چیف کوآرڈینیٹر پی او سی گلوبل زمبابوے طارق گجر ، چیف ایگزیکٹوآفیسر سن فلاور فلورمل، رانا اکرم ،چیف ایگزیکٹوآفیسر زیمباگ سیٹھ نوید ، ڈائریکٹر سمائلی سنیکس شیخ آصف اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ممتازشخصایت کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پرمیزبان چوہدری افتخارنے تمام مہمانوں کی آمدپرفرداً فرداً شکریہ اداکیا۔