ٹانڈہ(اردوویکلی)::ضلع گجرات کے معروف سیاسی گھرانے کے چشم وچراغ ممبرقومی اسمبلی پاکستان و مرکزی رہنماپاکستان مسلم لیگ( ق )چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روز اپنے ساتھیوں سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری خالد اصغر گھرال ، چوہدری تنویراحمد گوندل،چوہدری عبدالرحمن سرائے ڈھنگ چوہدری حمزہ للہ ،چوہدری یاسر نت ،چوہدری رضی مہر، چوہدری وقاص بھراج ،چوہدری احمد اورچوہدری رضی الرحمن چیچی کے ہمراہ ریحانیہ پیلس ٹانڈہ پہنچے جہاں انہوں نے ٹآنڈہ کے معروف سماجی و سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے چوہدری شہباز رشید ریحانیہ اورچوہدری نواز رشید ریحانیہ کے والد محترم حاجی چوہدری رشید ریحانیہ(مرحوم) کی وفات پرچوہدری شہباز رشید ریحانیہ سےتعزیت اورافسوس کااظہارکیااور مرحوم حاجی رشیدریحانیہ کی مغفرت کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرچوہدری حمزہ نواز ریحانیہ ، چوہدری حماد نواز ریحانیہ ،چوہدری جابر شہباز ریحانیہ ، حاجی چوہدری پرویز ریحانیہ ،چوہدری صغیر احمد ریحانیہ، چوہدری یونس ریحانیہ ، چوہدری عرفان ریحانیہ ، چوہدری مدثر ریحانیہ ،چوہدری وقاص ریحانیہ،چوہدری نویدریحانیہ ، چوہدری نعیم ریحانیہ ، چوہدری سمیع اللہ چوہدری عمر فاروق اور ریحانیہ برادری کی دیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔(فوٹوکریڈٹ امان اللہ گجر)۔