سال 2024۔ کے دوران یواے ای میں الیکٹرک کاروں کی فروخت 99 کروڑ درھم تک متوقع

19
Print Friendly, PDF & Email

سال 2024۔ کے دوران یواے ای میں الیکٹرک کاروں کی فروخت 99 کروڑ درھم تک متوقع 

دبئی (نیوزڈیسک)::ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2024 کے دوران 99 کروڑ درھم سے زائد مالیت کی الیکٹرک کاروں کی فروخت متوقع ہے۔ یہ فروخت 2023 کی نسبت 8.5 فیصد زیادہ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق 2028 تک امارات میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں بڑی حد تک اضافہ ہوگا۔ گزشتہ برس دیکھاگیاہے کہ کئی ایک کمپنیوں نے الیکٹرک کاروں کی رونمائی کی ہے جس میں بیشتر چائنہ کی تیارکردہ ہیں اسکے علاوہ مقامی سطح پربھی الیکٹرک کاروں کی اسمبلنگ کے پلانٹ لگ چکے ہیں جہاں باقاعدہ طور پر کاریں تیار ہوکر مارکیٹ میں آرہی ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں الیکٹرک کاروں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ حکومت اس کی سرپرستی کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران امارات میں الیکٹرک کار کی اوسط قیمت بھی کمی واقع ہوجائیگی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.