پی جے ایف "گیسٹ ان ٹاؤن” میں قونصل جنرل اورپریس قونصلرکی آمد

24
Print Friendly, PDF & Email

پاکستان جرنلسٹس فورم کی دعوت پر قونصل جنرل حسین محمد

اور پریس قونصلر محمد صالح کی "گیسٹ ان ٹاؤن” میں آمد

تقریب کااہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیاگیا۔

 خوشی ہے کہ میں با صلاحیت اورمثبت صحافت کرنے والے صحافیوں کے درمیان ہوں
 ہماری ذمہ داری ہے کہ بیرون ملک ہم اپنے طرزعمل سے اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کریں۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والا ہر پاکستانی، پاکستان کا سفیر ہے

، دیارغیرمیں پاکستان کے وقار کا خیال رکھا جائے-( قونصل جنرل حسین محمد)

دبئی(نیوزڈیسک)::قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور پریس قونصلر محمد صالح نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای  کی دعوت پر”گیسٹ ان ٹاؤن” میں شرکت اور صحافیوں سے ملاقات کی ۔
صدرپی جے ایف طاہر منیر طاہرکی قیادت میں سعدیہ عباسی،ارشد انجم، مظفر رضوی، زمرد بونیری، حافظ زاہد علی،اعجازاحمدگوندل ،عنایت الرحمن،محمد عارف شاہد،کاشان تمثیل ہاشمی،امجد قاسمی،عرفان بہادر، توقیر احم ، وحید عباس، راجہ محمد نصیراورمیڈیکل ڈائریکٹرپاکستان میڈیکل سینٹرڈاکٹر محمد نسیم صابر نے ایونٹ میں شرکت کی-
اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں  با صلاحیت اور حقیقی صحافیوں کے درمیان ہوں- پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای نے آج مجھے یو اے ای کے تجربہ کار، سینئر اور منجھے ہوئے صحافیوں سے بالمشافہ ملاقات کا موقع فراہم کیا ہے- پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے اور ہم سب کو قومی فلاح  کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنا مشن کا بنیادی مقصد ہے جسے ہم بطریق احسن پورا کرنے کی کوشش کرتےہیں قونصلیٹ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا- قونصل جنرل حسین محمد نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے طرز عمل کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگرکریں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مقامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ قونصل خانہ صحافیوں کے تعاون سے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرے گا- اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے قونصلیٹ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں-
پریس قونصلر محمد صالح نے  پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کی جانب سے خوش آمدید کہنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریس آفس اور صحافیوں کے درمیان رابطہ کو مزید مضبوط کریں گے تا کہ مل جل کر پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کو دکھایا جا سکے- ملاقات کے دوران "گیسٹ ان ٹاؤن” میں صحافیوں نے قونصل جنرل سے مختلف النواع موضوعات پر کھل کر بات کی اور مسائل کے حل کے لئے اپنی تجاویز بھی دیں- پاکستان میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نسیم صابرنے قونصلیٹ کی ٹیم کوپاکستان میڈیکل سینٹر میں فلاحی بنیادوں پر مستحق مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور خدمات کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیااور مختلف شعبہ جات کاوزٹ کروایا۔- اس موقع پرقونصل جنرل حسین محمد نے پی ایم سی میں رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی بے لوث خدمت اور لگن کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.