یوبی ایل مصفح برانچ میں یواے ای کے 53ویںقومی دن پرتقریب کااہتمام۔
ممتاز اکاؤنٹ ہولڈرز اورکمیونٹی ممبران کی شرکت
یوبی ایل مصفح برانچ ابوظہبی میں یواے ای کے 53ویںقومی دن پرتقریب کااہتمام ۔
ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹاگیا
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزیونائٹڈ بنک لمیٹڈ(یوبی ایل) مصفح برانچ ابوظہبی میں یواے ای کے 53ویں قومی دن کے موقع پرشاندارتقریب کااہتمام کیاگیا ۔پوری برانچ کویواے ای کے پرچموں،غباروں اورآرائشی جھنڈیوں سے سجایاگیا، تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مینجنگ ڈائریکٹراے بی ایڈورٹائزنگ میاں امجد جاوید،ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزچوہدری حمزہ نوازریحانیہ،چوہدری ندیم بھلی،مسٹرصدیقی،یامین قریشی،عمرفاروق،ممتاز اکاؤنٹ ہولڈرزبنک انتظامیہ اوراسٹاف کی بڑی تعداد شامل تھی ۔برانچ مینجر یو بی ایل مصفح برانچ فیصل امین بٹ نے بنک مینجمنٹ کےدیگراراکین کے ہمراہ مہمانوں کوخوش آمدید کہا، اس موقع پر53ویں قومی دن کی خوشی میں خوبصورت کیک بھی کاٹاگیا.مہمانوں کی تواضع روائتی عریبک قہوہ اوردیگرلوازمات سے کی گئی۔اس موقع پر تمام مہمانوں اور حاضرین نے یواے ای کے ہردلعزیز حکمرانوں اور رعایاکو53ویں قومی دن عید الاتحاد کی مبارکبادپیش کی۔اوریواے ای کی عوام ،صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آلنہیان،نائب صدرووزیراعظم عزت مآب شیخ محمدبن راشدآل مکتوم،ولی عہد ابوظہبی جناب شیخ خالد بن محمدبن زایدآلنہیان، اوردیگرتمام حکمرانوں کی صحت وسلامتی اوردرازی عمرکے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔