وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام ایوارڈ2025 تقریب میں شرکت

50

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام ایوارڈ تقریب میں شرکت

  مفاہمتی معاہدے کی یادداشت پر دستخط۔

ابوظہبی(اردوویکلی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ پاکستان رانا تنویر حسین نے آج  ایمیریٹس پیلیس ہوٹل ابوظہبی میں منعقدونے والی 17ویں خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع2025 کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین،عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان، کی سرپرستی اور وزیربرائے رواداری وبقائے باہمی وچئیرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شیخ خلیفہ ایوارڈ برائے کھجوروزرعی اختراع جناب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی موجودگی میں منعقد ہونے والی تقسیم ایوارڈ کی اس تقریب میں کھجوروزرعی اختراع میں عالمی رہنماؤں کو اعزاز سے نوازا گیا، پاکستانی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور مرخند کوبھی  "با اثر شخصیت” کے زمرے میں اس اعزاز سے نوازاگیا۔
شیخ خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈبرائے کھجوروزرعی اختراع کی 2025کی ایوارڈ تقریب میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ پاکستان رانا تنویر حسین نے خصوصی طورپرشرکت کی اس موقع پر سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی،پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کمرشل قونصلرعلی زیب خان،پریس قونصلرصالح محمدخآن بھی موجودتھے
  وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے پائیدار زراعت اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کی دور اندیش قیادت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات بالخصوص زرعی تحقیق اور جدت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ زرعی ترقی میں بہترین کارکردگی کا حامل اعزاز ہے اور پاکستان کو ڈاکٹر غلام سرور مرخند کی خدمات کے اعتراف پر بہت فخر ہےیہ کامیابی پاکستان کی سائنسی تحقیق اور پائیدار کاشتکاری کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جو غذائی تحفظ کے چیلنجوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔
اس موقع پر رواں سال پاکستان میں منعقد ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول 2025 کے لیے مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط بھی کئے گئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی جدت کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے شیخ نہیان بن مبارک کی موجودگی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ شیخ نہیان مبارک النہیان نے کئی قومی اور بین الاقوامی شخصیات کو کھجور کی کاشت اور پیداوار کے شعبے کی ترقی اور پیشرفت کے لیے ان کی شاندار خدمات کو تسلیم کیا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }