لیڈیزونگ کے قیام کامقصدخواتین کومناسب رہنمائی اورترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے (افروزسہیل زبیر)
شارجہ (اردوویکلی)::کوئی بھی مہذب معاشرہ خواتین کی شراکت اور انہیں تعیم یافتہ اوربااختیاربنائے بغیرترقی نہیں کرسکتا۔گزشتہ دنوں شارجہ میں مقیم پاکستانی خواتین کے لیے بنائے گئے "پاکستانیز ان شارجہ لیڈیز ونگ” کے افتتاح کی مرکزی تقریب ایک معروف ریسٹورنٹ چائے شائے میں ہوئی، جس کی میزبانی تحریک کی مشترکہ بانی محترمہ افروز سہیل زبیر نے کی۔ انہوں نے پرجوش خطاب میں پاکستانیز ان شارجہ (پی آئی ایس) لیڈیزونگ کےاس پلیٹ فارم کے مقاصد پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "یہ محض ایک گروپ نہیں، بلکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کا ایک خاندان ہے۔” انہوں نے اپنی ٹیم کی دیگرمتحرک ممبران سعدیہ خان، فوزیہ خان، عائشہ رانا، عاطیہ سروَر، روبینہ ناز، اور شُمائل احمد کا شکریہ ادا کیا۔ "خواتین کا ایک دوسرے کو مضبوط بنانا” کے مقصد کے ساتھ، پی آئی ایس لیڈیز ونگ کا ہدف رہنمائی، ترقی، اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ افروز سہیل زبیرنے مزیدکہا، "ہم صرف تعلقات ہی نہیں بنا رہے، بلکہ ایک دوسرے کی کامیابی کے لیے پُل تعمیر کر رہے ہیں۔” تقریب میں سونے کے سکے کی قرعہ اندازی، تفریحی کھیل، نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی، خطاط فاطمہ کی نمائش، اور معزز مہمانوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن شامل تھے۔
مہمانوں میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ایتھیلیٹیشین عریج ذوالفقار، معروف تعلیمی ماہر و مصنفہ نبراس سہیل، اور "سویئرز” کی شریک بانی سہا نے خواتین کے کردار اور بااختیاری پر روشنی ڈالی۔ یہ افتتاح ایک شاندار آغاز ہے،مستقبل قریب اس قسم کی مزید پرجوش تقریبات کا اہتمام کیاجائیگاجس کا اعلان جد کیا جائے گا۔