ابوظہبی پولیس نے منشیات سمگلرزکےگروہ کوگرفتارکرلیا۔

816 کلوگرام نشہ آور مواد ضبط کرلیا

61
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے مختلف قومیت والے افراد پر مشتمل 142 رکنی منشیات گروہ کو پکڑ کر 816 کلوگرام منشیات ضبط کرلیں – ابوظہبی پولیس کے شعبہ کریمینل سیکیورٹی میں انسداد منشیات ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طاہر الظاھری نے بتایا کہ انسداد منشیات کیلئے متعین عملہ کو سوشل میڈیا پر جاری ایسے پیغامات کا جائزہ لیا جن میں تصویری ، ویڈیو اور آڈیو پیغامات کے ذریعے منشیات کو فروغ دیا جارہا تھا اور یہ دعوی بھی کیا جارہا تھا کہ ایسے غیرقانونی مواد کو ملک میں کہیں بھی فراہم کیا جاسکتا ہے اس گروہ کے سرغنہ افراد نے اپنے پراپیگنڈا کو پھیلانے کیلئے بین الاقوامی فون نمبرز کا استعمال کیا اور منشیات والے مواد کی تشہیر کی ۔ اس کے بعد انسداد منشیات شعبہ کے آفیسرز نے تحقیقات اور تلاشی کے بعد منشیات بیچنے والوں کو اس وقت پکڑا جب وہ ان منشیات کو ترسیل کیلئے مختلف مقامات پر پہنچانے کی کوشش کررہے تھےڈائریکٹرانسداد منشیات بریگیڈیئر طاہر الظاھری نے بتایا کہ ابوظہبی پولیس نے منشیات سمگلروں اور تقسیم کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان کے مقدمات کو عدلیہ کے پاس بھیج دیا  انہوں نے عوام کو کہا ہے وہ ایسے کسی بھی پیغام پر ہر گز توجہ نہ دیں جس میں منشیات والے مواد کی ترغیب دی گئی ہو ۔ ایسے کسی پیغام کے ملنے کی صورت میں اس فون نمبر کو بلاک کردیں اور اس بارے میں امان سروسز کے نمبر 8002626 پر فوری اطلاع بھی دیں ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }