متحدہ عرب امارات نے اماراتی ویزہ کے حامل ویکسین شدہ افراد کوواپس آنے کی اجازت دیدی

175
متحدہ عرب امارات نے معطل فہرست والے ممالک سے اماراتی ویزا کے حامل ویکسین شدہ افراد کو آنے کی اجازت دیدی۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::شہریت اور شناخت کی وفاقی اتھارٹی ، آئی سی اے اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سابقہ معطل فہرست میں شامل ممالک سے ان لوگوں کو واپس آنے کی اجازت دیدی جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی منظورشدہ ویکسین مکمل طور پر لگوالی ہے اور جن کے پاس امارات میں قیام کے درست ویزے ہیں ، اس پر عملدرآمد 12 ستمبر 2021 سے ہوگا ۔یواے ای کی سرکاری نیوزایجنسی وام کے مطابق  دونوں اتھارٹیز کی طرف سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویتنام ، نمیبیا ، زیمبیا ، جموریہ کانگو ، یوگنڈا ، سیرالیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقہ ، نائیجریا اور افغانستان سے آنے والوں کا فائدہ ہوگا ۔ان ممالک سے تعلق رکھنے والے واپس آنے افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ آئی سی اے کی ویب سائیٹ کے ذریعے آنے کی درخواست دیں اور وہاں مناسب انداز میں ویکسینیشن کی درخواست مکمل کریں تاکہ ضروری منظوری کا عمل انجام پاسکے ۔ اس کے ساتھ انہیں متحدہ عرب امارات روانگی کے وقت منظور شدہ ویکسینیشن سرٹفکیٹ بھی دکھانا ہوگا  واپس آنے سے 48 گھنٹے قبل انہں پی سی آر کا منفی ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا ہوگا جوکہ کیو آر کوڈ کی حامل منظور شدہ لیبارٹری کا ہو ۔امارات آنے کیلئے جہاز پر سوار ہونے سے قبل ایک ریپڈ( فوری) ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ امارات آمد کے بعد چوتھے دن اور آٹھویں دن بھی پی سی آرٹیسٹ کراناہونگے ، اس دوران انہیں تمام تر احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا ہوگی ۔ سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس طریقہ کار سے استثنی دیا گیا ہے ۔ایسے افراد جو ڈبلیو ایچ او کے منظور شدہ ویکسین کو مکمل طور پر لگوا چکے ہیں اور جو معطل فہرست والے ممالک میں چھ مہینے سے زائد مقیم رہے ، وہ نئے انٹری پرمٹ کے تحت آسکتے ہیں اور ملک میں داخل ہونے کے بعد اپنے قیام کے سٹیٹس کی توثیق کراسکتے ہیں ان ممالک سے واپس آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد کے بارے میں پہلے سے جاری احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے قواعد کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا ۔(نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }