پاکستان کی نجی ائیر لائن ایئر بلیو نے راس الخیمہ لاہور سیکٹر پر سروس کاآغاز کردیا۔
نجی شعبے کی معروف پاکستانی ایئر لائن ایئر بلیو نے راس الخیمہ سے لاہور کے لیے نئی سروس شروع کی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے ویزا اور سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد مسافروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ایئربلیو کی پہلی پرواز اتوار کی رات راس الخیمہ پہنچی اور پیر کی صبح مکمل لوڈ گنجائش کے ساتھ واپس لاہورلوٹ گئی۔کنٹری مینجر ائیربلیو برائے متحدہ عرب امارات سہیل شیخ نے کہا چونکہ مسافروں کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے اس لیئے ہم نے ابتدائی طور پر لاہور-راس الخیمہ -لاہور سیکٹر پر پروازوں کے منصوبہ کاآغازکیا ہے۔کمرشل ڈیپارٹمنٹ ہیڈ راس الخیمہ ائیرپورٹ عامر الزائزہ نے اتوار کی شام راس الخیمہ ایئرپورٹ پر لاہور سے راس الخیمہ آنے والی افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پرچیف فنانشل آفیسر چندر شیکھر دیشمکھ ، سربراہ کارگو وشواجیت تھینک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔ایئر بلیو ہفتہ وارابوظہبی ، دبئی اور شارجہ سے پاکستان کے بڑے شہروں کے لیے 40 سے زیادہ پروازیں چلا رہی ہے۔سہیل شیخ نے کہا بہت جلد ہم العین سے پشاور ایک اور سروس شروع کے آغاز کاپلان بنارہے ہیں۔