دوران دھندٹریفک خلاف ورزی پر500درہم اور4ٹریفک پوائنٹس کاجرمانہ

41
"دھند” کے دوران ٹرکوں اور بسوں کی ٹریفک کی خلاف ورزی پر 500 درہم اور 4 پوائنٹس
ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس ٹریفک پٹرولنگ ڈائریکٹوریٹ نے بھاری گاڑیوں ، ٹرکوں اور بسوں کے مالکان ، کمپنیوں کے مالکان اور ورکرزکولے جانی والی بسوں کے مجاز مالکان سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنےڈرائیوروں کو خبردار کریں کہ وہ دوران دھنداحتیاطی تدابیراختیارکریں اور اس زمرے میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے فیصلے کی پابندی کریں۔ تاکہ ایسے نامساعد موسمی حالات میں حادثات سے بچا جا سکےاور ہر ایک کی حفاظت کو محفوظ اور یقینی بنایا جا سکے۔ابوظہبی پولیس نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی 2017وزارتی قرارداد نمبر 178 میں آرٹیکل نمبر 104 کے مطابق ہے جس کی خلاف ورزی پر500 درہم اور 4 ٹریفک پوائنٹس کاجرمانہ عائد ہوگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }