لبنان میں پاکستان کے سفیرسلمان اطہرکو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

یواے ای میں مقیم دوست احباب اورکمیونٹی ممبران کی جانب سے مبارکباد

20

لبنان میں پاکستان کے سفیر سلمان اطہرحکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت سے نوازاگیا

یواے ای میں مقیم  انکے قریبی رفقااورکمیونٹی ممبران کی جانب سے مبارکباد۔

ابوظہبی /لبنان(نیوزڈیسک)::لبنان میں تعنیات اسلامی جموریہ پاکستان کے سفیرجناب سلمان اطہرکو ان کی غیر معمولی ہمت، لگن ،ملکی وقار کی سربندی ،دوطرفہ روابط اورتجارت کے فروغ کے لیے انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدرمملکت جناب آصف علی زرداری کی جانب سے انہیں تمغہ شجاعت سے نوازاگیا۔ان کی خدمات سے بیرون ملک پاکستان کاوقاربلند ہوا جس پرملک اور پوری قوم کوفخر ہے
سفیرسلمان اطہرکوتمغہ شجاعت ملنے کے اعلان کی خبرسنتے ہی یواے ای میں مقیم انکے دیرینہ دوستوں سفیرپاکستان یواے ای جناب فیصل نیازترمذی،حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین،ملک محمدشہنازماہل،،چوہدری محمدصدیق،رحمت اللہ چوہدری،انجینئیر یونس کیانی ،میاں امجدجاوید،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،سہیل خاور،حاجی محمدیسین،عبدالعزیز چوہان ،محمدغوث قادری،ملک شہزاد یونس ،عبدالہادی اچکزئی،حافظ طارق محمود،پرنسپل عبدالرشیدبنگش،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ،چوہدری محمدشفیع،طارق محمودآف ریڈکو،راجہ محمدشفیق،طارق جاوید قریشی،راجہ خالدمحمود،طارق محمودراجا،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،پرنس جوادزمان ریحانیہ،ملک محمدصادق،چوہدری خالد حسین،میاں منیرہانس،چوہدری مسعودراہی وڑائچ،حاجی درازخان،ڈاکٹرمحمدجاوید،سمیت دیگرکمیونٹی ممبران نے انہیں دلی مبارکبادپیش کی اور مستقبل میں انکی مزیدترقی وکامیابی کے لیئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
 یاد رہے 2008میں سلمان اطہرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سفارتی خدمات سر انجام دے چکے ہیں یہ اعزاز ان کی انتھک محنت ، اور وطن سے بے لوث محبت کا ثبوت ھے  وہ عمان ، سنگا پورمیں بھی تعنیات رہے وہ جہاں بھی رہے ہمیشہ  پاکستان کا وقار بلند کیا اورکیمونٹی کے ساتھ ہمیشہ قریبی اوردوستانہ تعقات استوارکیئے جس کی وجہ سے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود لوگ انکے کردار اورکام کی تعریف کرتے ہیں انکی خدمت اور لگن کاجذبہ مثآلی ہے اللہ تعالی سلمان اطہر کو مزید کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے آمین ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }