کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو لگاتار تیسری شکست، میڈل کی دوڑ سے باہر

61

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز  میں لگاتار تیسری شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن  ٹیم نے پاکستان کو 44 رنز سے شکست  دے دی۔

 آسٹریلیا نے  ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ تاہلیا میک گرا نے 78 اور بیتھ مونی نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں  پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں  کے نقصان پر 116  رنز بنا سکی۔  فاطمہ ثنا ء سب سے زیادہ 35 رنز  بناکر نمایاں رہیں۔

Advertisement

 کپتان بسمہ معروف اور عمیمہ سہیل نے 23٫23 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز نہ کھیل سکیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے تاہلیا میک گرا نے 3 جبکہ میگن اسکٹ، ڈارسی براؤن، جیس جوناسن اور الانا کنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }