سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کاوام کے ہیڈکوارٹرکادورہ

ڈائریکٹر جنرل محمد الحمادی نے پرتپاک استقبال کیا۔

46

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کاوام کے ہیڈکوارٹرکادورہ

ڈائریکٹر جنرل وام جناب محمد الحمادی نے پرتپاک استقبال کیا۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج یواے ای کی سرکاری خبررساں نیوزایجنسی ایمیریٹس نیوزایجنسی(وام) کادورہ کیا۔وام کے ہیڈ کوارٹرپہنچنے پرڈائریکٹرجنرل وام جناب محؐمد الحمادی نے سفیرپاکستان کاپرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر خبروں کے تبادلے اور دوطرفہ تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لیئے وام اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان سفیرپاکستان اورجناب محمدالحمادی کی موجودگی میں مفاہمت کی یادداشت پردسخط کیئے گئے ۔بات چیت میں دونوں ممالک کے امیر ثقافتی ورثے اور سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل وام سے ملاقات میں پریس قونصلرمحمدصالح خان بھی موجودتھے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }