سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ

9

  سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ

دبئی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ کیا جہاں سکول کی بانی ڈائریکٹر شاہدہ سلام، عبدالسلام اور سکول انتظامیہ کے دیگر سینئر ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران شاہدہ سلام نے سفیرپاکستان کو سکول کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پرسٹائن پرائیویٹ سکول نے فائونڈیشن سٹیج سے لے کر اے لیول تک 47 متنوع قومیتوں کے طلباوطالبات کو مسلسل معیاری تعلیم فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول رواداری، باہمی احترام اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اس نے متعدد اعزازات حاصل کئے ہیں
اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سکول کے پرائمری اور سیکنڈری سیکشنز سمیت سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز، آرٹ اور میوزک رومز، کھیل کے میدانوں اور دیگر اہم سہولیات کا دورہ کیا۔ وہ طالب علموں کی تعلیمی کامیابیوں، مہارتوں اور مجموعی طور پر سیکھنے کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے۔
سفیر نے مختلف کلاسوں میں طلباء کے ساتھ کھل کر بات چیت کی اور ان کے اعتماد اور واضح سوچ کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات میں تعلیم کے لئے سکول کے تعاون کو سراہتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نے پرسٹائن پرائیویٹ سکول کے بانی اراکین اور انتظامیہ کی تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }