ابوظہبی(اردوویکلی):: ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی کی سربراہی میں امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ایک وفد نےکوموروس کے وزیر اطلاعات فخر الدین محمود سے ان کےدفتر میں ملاقات کی۔ محمد جلال الرئیسی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت اور حکومت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مستحکم اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوموروس میں وام اور میڈیا آؤٹ لیٹس کے مابین میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی ملاقاتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ انھوں نے دنیا بھر میں ایونٹس کی رئیل ٹائم کوریج فراہم کرنے میں وام کے نمایاں تجربے کومؤثر طور پراجاگر کیا اور واضع کیا کہ وام جدیدترین تکنیکی انفراسٹرکچرکے ذریعے 19 سے زائد زبانوں میں مستند انفارمیشن پیش کر رہی ہے۔ کوموروس کےوزیرفخرالدین محمود نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی خصوصاً سرمایہ کاری کے شعبےمیں بڑھتے ہوئے تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی وزارت اماراتی میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں کو بڑھانے کی خواہش مند ہے ۔انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میڈیا سمیت کئی شعبوں میں ایک مثالی نمونہ ہے۔ وام کے وفد نے کوموروس کے سرکاری چینل سمیت کئی مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس کا دورہ کیا تاکہ مہارت کے تبادلے اور میڈیا تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔وفد نے مقامی ذرائع ابلاغ کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات کی یکم اکتوبر کو شروع ہونے والی ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں اور اس عالمی سطح کے عالمی ایونٹ میں کوموروس کی شرکت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وام کے وفد نے متحدہ عرب امارات کی ایکسپو 2020 دبئی کی کوریج کرنے والے بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس کو سپورٹ کرنے کی خواہش پر بھی روشنی ڈالی۔ کوموروس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید محمد سعید المقابلی بھی ملاقات میں موجود تھے۔