سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جشن آزادی کی گرینڈ تقریب کاانعقاد
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے
جشن آزادی فیسٹیول 2025 کی گرینڈ تقریب کاانعقاد۔
پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز سمیت بڑی تعدادمیں شرکت۔
گرینڈجشن آزادی تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تھے۔
ابوظہبی(چوہدری ارشد):: گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے ابوظبی کے معروف ہوٹل میں جشن آزادی فیسٹیول 2025 کا انعقاد کیا، جو پاکستان کی 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، اماراتی مہمانوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے فیملیز سمیت بھرپورشرکت کی ۔اس تقریب کے انعقادمیں ایم کے ایم ایونٹس نے معاونت کے فرائض سرانجام دیئے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض معروف ادبی شخصیت وشاعر سلمان احمدخان نے بحسن خوبی اداکیئے۔تقریب کاباقاعدہ آغاز یواے ای اورپاکستان کے قومی ترانے بجاکرکیاگیا۔تقریب میں آمد پرننھے منے بچوں نے سفیرمحترم کو پھول پیش کرتے ہوئے انکااستقبال کیا۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون کو سراہا اور بیرون ملک پاکستانی ثقافت، ورثے اور قومی شناخت کو فروغ دینے کے لیے سفارت خانے کے مصمم عزم کا اعادہ کیا.سفیرپاکستان نے ہال میں لگائے گئے تمام اسٹالز کادورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی ۔