کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو اس وقت تقویت ملی جب باؤلر شریف الاسلام کو فٹ قرار دے کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پیر کو سینٹ لوشیا روانہ ہوں گے تاکہ جمعہ کو شروع ہونے والے میچ کے لیے بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل ہوں۔
21 سالہ کھلاڑی نے اپریل 2021 میں ڈیبیو کرنے کے بعد بنگلہ دیش کے لیے چار ٹیسٹ کھیلے ہیں۔
فاسٹ بولر سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ اور ہاتھ کی انجری کے باعث گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
Advertisement
بنگلہ دیش کو انٹیگا میں میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔