انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن وائٹ بال کرکٹ میں اپنی مسلسل ناقص کاکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان اپنے پچھلے 50 میچز سے نصف سینچری سے محروم ہیں،انہوں نے آخری بار ایک سال قبل سری لنکا کے خلاف 75 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔
انہوں نے 1 جنوری 2021 سے اب تک 5 ون ڈے میچز کھلیلے ہیں جس میں انہوں نے ایک نصف سینچری کی مدد سے 103 رنز بنائے۔
ایون مورگن نے 2021 سے اب تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 643 رنز بنائے جس میں ان کا بیسٹ اسکور ناقابل شکست 47 رنز ہے۔
نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سریز کے پہلے میچ میں ایون مورگن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ دوسرے میچ میں ان کو ڈراپ کردیا گیا اور کپتانی کی ذمے داریاں اسکوٹ ایڈورڈس کو سونپی گئی جنہوں نے 78 رنز کی اننگ کھیلی۔
Advertisement