مظلوم کشمیری بہن بھایئوں کاساتھ دیتے رہیں گے (سفیرافضال محمود)۔

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم سیاہ کشمیرتقریب کاانعقاد

220
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم سیاہ کشمیرکی تقریب کاانعقاد
پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::آج یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرافضال محمود کی زیرصدارت سفارت خانہ پاکستان میں تقریب کااہتمام کیاگیا  سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی ایک بڑی تعدادنے تقریب میں شرکت کی۔دوران تقریب یوم سیاہ پر صدرپاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب سے سفیرپاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہمارے بہن بھائی ہیں انکی جرات مندانہ جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں  ہندوستان جموں وکشمیرپرناجائز قبضہ کرکے کشمیریوں پرطرح طرح کے مظالم ڈھا رہاہے ہم مظلوم کشمیری بہن بھایئوں کی حق خود ارادیت کے لیے ان کی بہادرانہ جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ جب تک کشمیریوں کوحق خود ارادیت مل نہیں جاتا پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی ہرطرح کی اخلاقی اور ہر طرح کی حمائت جاری رکھیں گے اس موقع پرمقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔بعد ازاں سفیرپاکستان نے کمیونٹی ممبران کے ہمراہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش کاوزٹ کیاتقریب کے اختتام پرکشمیری شہداء اور تنازعہ کشمیر کے جلد حل کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }