اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کومبارک باد(انجینئرمحمدجاوید)

19

سردار طاہر محمود کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونا باعث فخر ہے

چیمبر آف کامرس کی نئی قیادت تجارت اور صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی(انجینئیرمحمدجاوید)۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کوچیف کوآرڈینیٹرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل راس الخٰیمہ وفجیرہ انجینئیرمحمدجاوید کی جانب سے مبارکباد اورمستقبل میں کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کااظہار


راس الخٰیمہ-یواے ای(اردوویکلی) متحدہ عرب امارات میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے چیف کوآرڈینیٹر برائے راس الخیمہ و فجیرہ انجنیئر محمد جاویدنے اپنی اور راس الخیمہ سے کونسل کے ممبر سردار طارق محمود اور پاکستان سے بزنس کونسل کے ممبران مرزا ریاض بیگ راج اور مرزا آصف بیگ کی جانب سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔انجینئیرمحمدجاوید نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کامیاب الیکشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  کہاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد کے نومنتخب صدر سردار طاہر محمود، نائب صدر طاہر ایوب اور ممبران خالد محمود اور غلام مرتضی تجارت اور صنعت کا گہرا تجربہ رکھتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ چیمبر آف کامرس کے معاملات کو احسن انداز میں چلائیں گے۔انجنیئر محمد جاوید نے کہا کہ سردار طاہر محمود کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونا باعث فخر ہے۔ وہ انتہائی محنتی اور ایماندار بزنس مین ہیں۔  اس کے علاوہ وہ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔قوی امید ہے چیمبر آف کامرس ان کی قیادت میں مزیدترقی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کا تعاون چیمبر کامرس اسلام آبادکے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ قیادت پاکستان کی صنعتی ترقی کے فروغ میں اپنانمایاں کرداراداکریگی انشااللہ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }