سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی وقونصلیٹ جنرل دبئی میں یوم سیاہ کشمیرمنایاگیا

15

 یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی وقونصلیٹ جنرل دبئی میں تقریبات کاانعقاد۔

  مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار۔ 

دبئی(نیوزڈیسک)::دنیابھر کی طرح 27اکتوبرکویوم سیاہ کشمیرکے دن پرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی وقونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر  کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یومِ سیاہ منایا۔ اس موقع پر،ابوظہبی، دبئی اور شمالی امارات میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یومِ سیاہ کشمیر ہر سال 27 اکتوبر کو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1947 میں بھارتی افواج نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر اس خطے پر قبضہ کر لیا تھا، جو کشمیری عوام کی خواہشات کے منافی اقدام تھا۔ یہ دن تاریخ کے ایک سیاہ باب اور کشمیری عوام کی اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
پاکستان قونصلیٹ دبئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمدنےشرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ ان کے اظہارِ یکجہتی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر ہمیں جموں و کشمیر کے حل طلب تنازعے  اور کشمیری عوام سے کیے گئے نامکمل وعدوں کی یاد دلاتا ہے۔قونصل جنرل نے کہا، "مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام، خصوصاً نوجوانوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ آج بھی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔” انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
تقریب کے دوران صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، اور نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ کے یومِ سیاہ کشمیر کے پیغامات پڑھ کر سُنائے گئے، جن میں کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ تصویری نمائش کے ذریعے کشمیریوں کی ثابت قدمی اور حوصلے کو اجاگر کیا گیا۔کشمیری کمیونٹی کے نمائندگان نے حکومتِ پاکستان اور عوامِ  کا مسلسل حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں منعقد کی گئی تقریب میں ابوظہبی میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، تقریب کی صدارت ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی قاسم عزیز نے کی۔ یوم سیاہ کے موقع پر صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کے خصوصی  پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
یوم سیاہ کشمرکی تقریب میں صدرتقریب قاسم عزیز نے کشمیر کے یوم سیاہ کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی جب بھارتی حکومت نے 27 اکتوبر 1947 کو اپنی فوجیں جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے پراتار کروہاں زبردستی قبضہ کر لیا۔ انہوں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی بہادرانہ جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ قوم اور دنیا کو بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی یاد دلانے اور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر  میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے منایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی ان کی جائز امنگوں کو حاصل نہیں کیا جاتا۔
ناظم الامور نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے  پیلٹ گن کے استعمال سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں، انسانی جانوں کی بے حرمتی، خواتین اور بچوں سمیت معصوم کشمیریوں کی عصمت دری اور ماورائے عدالت قتل انسانی وقار کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کرنے پر زور دیا۔
تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے جلد حل کے لیے خصوصی دعا کی گئ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }