ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائر ہونے کا عندیہ
آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے اگلے سال انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں باہر ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میری ٹیسٹ کرکٹ کے آخری 12 ماہ ہیں لیکن مجھے وائٹ بال کرکٹ سے محبت ہے، مجھے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بے حد پسند ہے اس لیے میں 2024 تک کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
ڈیوڈ وارنر کا تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ وقت گزر گیا انہیں اپنی تنقید ہر نظر ثانی کرنی چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بگ بیش سمیت کسی بھی ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملے تو پیچھے نہیں ہٹوں گا، یہ میری کرکٹ سے جڑی معلومات ک نئی جنریشن تک منتقل کرنے کا معاملہ ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اب تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 96 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 ہزار 817 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 24 سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Advertisement