پر امن خطے میں افراتفری پھیلانا ایک بزدلانہ کارروائی ہے(وزارت خارجہ یواے ای)۔

آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیاہے (ابوظہبی پولیس)

153
 ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں حوثی ملیشیا کی جانب سے کئیے جانے والے  گھناؤنے جرم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ سراسر بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اورمتحدہ عرب امارات اس کاجواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔وزارت نے ایک بیان میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرے جو شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔ ابوظہبی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح لگنے والی آگ کی وجہ سے ایڈنوک کے اسٹوریج ٹینک کے قریب آئیکیڈ 3، المصفح میں پٹرولیم کے تین ٹینکرز میں دھماکے ہوئے۔ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے تعمیراتی علاقے میں بھی معمولی آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اڑتی ہوئی چھوٹی چیزیں تھیں ، جو ممکنہ طور پر ڈرونز سے تعلق رکھتی ہیں، جو دونوں علاقوں پر گریں،متعلقہ حکام کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور فی الحال آگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام نے آگ لگنے کی وجہ اور اس کے آس پاس کے حالات کی وسیع تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم دونوں حادثات کے نتیجے میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔مقامی انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے کی گئی بزدلانہ حرکت کے بعد متحدہ عرب امارات نے سخت ردعمل کا اظہارکیا۔ ابوظہبی میں ایندھن کے ٹینکرزمیں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ، مرنے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 ہندوستانی شہری شامل ہیں جب کہ 6 دیگر افراد جو زخمی ہوئے ان کو ہلکے سے درمیانے درجے کے زخم آئے۔ دوسری جانب خلیج تعاون کونسل نے بھی امارات پردہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا۔  ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }