دبئی (اردوویکلی)::دبئی میں اڑنے والی سوپرفلائینگ کار کا کامیاب تجربہ یہ کارکئی ہزارفٹ کی بلندی پر200سے زائدکلومیٹرکی رفتارسے سفرکرسکتی ہےعرب میڈیا کے مطابق اُڑنے والی گاڑی کی آزمائشی پرواز دبئی کےصحرائی علاقے میں کی گئی۔بجلی سے چلنے والی یہ فلائنگ کار لندن کی ایک کمپنی نے تیارکی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس سوپرگاڑی عمودی پرواز کرسکتی ہے۔آزمائشی طورپرگاڑی نے13 فٹ کی بلندی پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے پرواز کی۔ واضح رہے ۔کچھ عرصہ قبل دبئی میں جاری ایک بین الاقوامی ایئر شو میں ٹریفک جام جیسے سنجیدہ مسئلے سے نمٹنے اور اس کے مستقل سدباب کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،اس کارکے چلنے سے دبئی میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، امریکی کمپنی ایک خود مختار گاڑی کی تیاری میں مصروف ہے جسے آئیندہ برس دبئی میں لانچ کیا جائے گا۔یواے ای کے مقامی انگریزی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ گاڑی نہ صرف سطح زمین سے اوپر اڑسکے گی بلکہ نارمل گاڑیوں کی طرح زمین پر بھی چلے گی، اس کار کی ساخت بالکل ایک ہیلی کاپٹر کی ساخت جیسی ہو گی۔ ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی یہ کارسال 2023-24 میں استعمال اور فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔ جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔