ابوظہبی(اردوویکلی):: چیف ایگزیکٹوآفیسرالابراہیمی گروپ وایگزیکٹوممبربورڈابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرورنے گزشتہ دنوں بزنس ڈویلپمنٹ مینجرخلیفہ انڈسٹریل زون ابوظہبی( کیزاد) جناب منصور المرار”،سے انکے آفس میں ملاقات کی اس موقع پرنائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل ،چیف کمرشل آفیسربورڈآف انویسٹمنٹ خیبرپختونخواہ عادل صلاح الدین اورمینجنگ ڈائریکٹرالابراہیمی گروپ پاکستان ،زمان خان بھی موجودتھے۔ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کوکیزادمیں سہولیات کی فراہمی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا خان زمان سرورنے کہا کہ وہ انفرادی او ر اجتماعی سطح پرمتحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تجارتی فروغ کے لیئے پل کاکرداراداکرناچاہتے ہیں اوردونوں ممالک کی تاجر برادری کو ایک دوسرے کے قریب لاناچاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک میں تجارت کوفروغ حاصل ہو۔اس موقع پربزنس ڈویلپمنٹ مینجرکیزاد منصور المرار نے کہا کہ کیزاد میں دنیاکا بہترین انفراسٹرکچرموجودہے جو تجارتی سرگرمیوں کے لیئے نہائت موزوں ہے ہم دنیابھرکے سرمایہ کاروں کوکیزادمیں خوش آمدیدکہتے ہیں اورانکوہرطرح کے تجارتی تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔