بابراعظم موجودہ وقت میں ٹاپ کلاس بیٹر ہیں، محمد یوسف

106

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم موجودہ وقت میں ٹاپ کلاس بیٹرہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کا اندازاورپرفارمنس اس وقت بول رہی ہے، بابر اعظم کا نام تینوں فارمیٹ کے ٹاپ  چارپانچ کھلاڑیوں کے ساتھ نام لیاجاتاہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی اننگز کھیلی وہ آسان کام نہیں تھا، وہ تینوں فارمیٹ میں ٹاپ پرفارمرہیں، ان کی طرح کوئی اورنہیں ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے  جو اننگز کھیلی ہے وہ میرے خیال میں ایک بہت بڑی اننگز ہے، آپ کسی بھی وکٹ پر کھیل رہے ہوں صورتحال خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہو، اتنے لمبے سیشنز نکالنا آسان بات نہیں ہے، اس اننگز سے دنیا کا کوئی بھی بیٹر بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں رنز بنانے والی بال آ رہی تھی بابر اعظم رنز کر رہے تھے اگر وہ رنز نہ کرتے تو پھر دباؤ آنا تھا جس سے وکٹیں گرنا تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بابرا عظم نے عبداللّٰہ شفیق کے ساتھ مل کر رنز کیے، عبداللّٰہ شفیق کو بھی بہت کریڈٹ جاتا ہے، ان کے پاس اتنا تجربہ بھی نہیں ہے، نیا لڑکا ہے لیکن اس نے ٹمپرامنٹ کا مظاہرہ کیا، ٹف اور پریشر والے میچ میں نوجوان نے اچھا کھیلا۔

پاکستان کے سابق کپتان محمد ئوسف نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کا ہونا ضروری ہے، جتنی کرکٹ ہوتی ہے اور اس میں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اس کا فائدہ ہوتا ہے، کرکٹ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے لڑکے بہت محنت کر رہے ہیں اور جو حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہو ئی ہے لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹف سیریز ہوئی لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کرکٹ بہت اچھی ہوئی ہے، آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بہت زبردست ہوا ہے، وہ میچ ایسا تھا کہ آخری چار بال تک کچھ بھی ہو سکتا تھا۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے مزید کہا کہ آسٹریلیا سیریز میں کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ پرفارمنس دی، مجموعی طور پر سیریز بہت اچھی رہی، لوگوں نے بہت انجوائے کیا اور سب سے بڑی بات آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کی میزبانی سے بہت خوش تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }