قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کراچی سے لاپتا ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے حکام سے اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دعا زہرہ اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے دعائیں۔
Prayers for #DuaZehra and family. May she and all missing children get back to their parents safely. I urge authorities to protect and safeguard our children. They are our future, there is nothing more important.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 21, 2022
آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ دعا ہے کہ دعا سمیت تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں۔
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری حکام سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے 14 سال کی لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔
16 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح، گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لڑکی 5 روز قبل گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی اس کے بعد سے لاپتہ ہے، اہلخانہ کا دعویٰ تھا کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے، تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ لڑکی کی گمشدگی؛ کراچی پولیس چیف متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئے
پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی تاہم پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ فوٹیج میں دعا زہرہ ہی ہے۔