کے موضوع پرانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا – ابوظہبی چیپٹر کے زیر اہتمام 33ویں سالانہ بین الاقوامی سیمینار کاانعقاد ۔
سیمینارمیں دنیابھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ ہفتےانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ابوظہبی چیپٹر کے زیر اہتمام2روزہ 33ویں سالانہ انٹرنیشنل سیمینار کاانعقادابوظہبی فئیرمونٹ ہوٹل میں منعقد ہواجس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرووائس چیرمین ایچ ڈی ایف سی کیکی مستری،بھوینا پٹیل، فلمساز شیکھر کپور،چیف ایگزیکٹوآفیسرومینجنگ ڈائریکٹر مناپورم فائنانس وی پی۔ نندکمارسمیت,پریفولا چھاجڑ،سامع القبیسی ایگزیکٹوڈائریکٹرابوظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکانومی،مایوربتراصدرایم بی جی کارپوریٹ سروسز،صدرآئی سی آے آئی سی اے نہار این جمبوسائرا،امیت لودھا،چئیرمین ایونیوسپرمارٹ رامیش دامانی،اوردیگر معروف شخصیات نے شرکت کی ۔سیمینارکے انعقاد میں چئیرمین انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ابوظہبی چیپٹر کے سی اے نیرج رٹولیااور آئی سی اے آئی کی پوری ٹیم کی تین ماہ کی محنت اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔سیمینارکاافتتاح چئیرمین ابوظہبی گلوبل مارکیٹ جناب احمدجاسم الزعابی نے کیا اس موقع پرچارج ڈی افئیرزانڈین ایمبیسی مسٹرسندیپ کماربیاپوبھی انکے ہمراہ موجودتھے2 روزہ سیمینارکے مختلف سیشنزمیں تقریبا500 افرادنے شرکت کی۔مختلف موضوعات پرٹیکنیکل سیشنز کاانعقاد ہوا جس میں اسپیکرز اور ماہرین نے اپنے اپنے خیالات اورتجربات بیان کیئےافتتاح کے بعد چئیرمین ابوظہبی چیپٹر نیرج ریٹولیانے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سیمینارمیں شرکت کرنے والے تمام معززمہمانوں اورمقررین کاشکریہ اداکیانیرج ریٹولیانے کہا کہ وبائی مرض کوویڈ کی وجہ سے اتنی بڑی تقریب کاانعقاد ایک بہت مشکل مرحلہ تھا مگرمیری پوری ٹیم نے جس جانفشانی اور تندہی سے کام کیا تب جاکراس کاانعقادممن ہوسکااس پر میں یواے ای کے حکمرانوں اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کے تعاون کامشکورہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا اور تب جاکر اتنی بڑی بین الاقوامی تقریب منعقد ہوپائی۔ سیمینار کے دوران مختلف مواقع پرریفل ڈرا کے ذریعہ سونے کے سکے،موبائل فون اور گفٹ واوچرز تقسیم کیئے گئے۔مہمانوں کی دلجوئی کے لیئے سیمینارکے اختتام پرگالاڈنرکابھی اہتمام کیاگیاتھا جس میں معروف گلوکارسچن جگرنے شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا۔