پین ایمیریٹس اب دلمامال ابوظہبی میں بھی
پین ایمریٹس ہوم فرنیشنگ اب دلما مال، ابوظہبی میں بھی کھل گیا۔
خلیجی ممالک میں پین ایمریٹس کا 22 واں اسٹور ۔2000 ہرازمربع میٹرپر پھیلا ہوا ہے اور اس میں دنیا بھر سے فرنیچر اور لوازمات کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: ہوم فرنیچرز، جو اس خطے میں معروف انڈور، پیٹیو اور آؤٹ ڈور فرنیچر برانڈ ہے نے اب دلما مال، ابوظہبی میں ایک نیا اسٹور کھول دیا ہے۔سٹور 29 نومبر سے 5 دسمبر 2021 تک ایک خصوصی شاپ فری لانچ پروموشن پیش کرے گا۔ گاہک دلما مال سے کسی بھی رقم میں خریداری کر سکتے ہیں اور اپنے خرچ کردہ رقم کے مساوی ایک گفٹ واؤچر وصول کر سکتے ہیں، جسے وہ اسی دن وقت حاصل کرسکتے ہیں یا اگلی خریداری پر یا 7 دسمبر 2021 سے پہلے کسی بھی وقت۔دلما مال میں پین ایمیریٹس کاکھلنے والا نیا اسٹور 2000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور یہ پین ایمریٹس کی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ خطے میں اپنی رسائی کو بڑھایا جائے اور اس کی موجودگی کو مضبوط کیا جا سکے۔ زمانہ کے ہم آہنگ اور منفرد ڈیزائنوں کے ساتھ اعلیٰ معیار کے فرنیچر کی مانگ میں اضافے کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں یہ برانڈ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔