کرکٹرز میں ہارٹ اٹیک کا بڑھتا رحجان تشویشناک قرار

71
Print Friendly, PDF & Email

ویسٹرن آسٹریلیا کے کارڈیالوجسٹ پروفیسرگیرش ڈیویڈی نے صورتحال کوالارمنگ قرار دیا ہے۔

کارڈیالوجسٹ پروفیسر گیرش ڈیویڈی نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں فزیکل سرگرمیاں کم ہونے سے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔

 پروفیسر گیرش ڈیویڈی کا کہنا ہے کہ لائف اسٹائل تبدیلی اورپراسیسڈ فوڈ سے واقعات ہورہے ہیں، سینے میں درد،سانس میں دشواری،ٹانگوں میں سوجن کا خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالینڈ کے کوچ ریان کیمپبل کی حالت تشویشناک

کارڈیالوجسٹ ڈیویڈی کا مزید کہنا تھا کہ کولیسٹرول، تھائیرائیڈ اور جگر کا باقاعدگی سے چیک اپ کرایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں راڈ مارش اور شین وارن دل کے دورے سے چل بسے جبکہ ریان کیمپبل کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کے انتقال پر موجودہ و سابق کرکٹرز غمزدہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.