سعودی عرب نے 100 ٹن کھجوریں پاکستان کو تحفے میں دے دیں

89

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ موصول ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بروز جمعرات کو سعودی سفارتخانے میں کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی حکام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا جو کہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔

واضح رہے کہ یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایت کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی گئی ہے۔

سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت ہے، یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }