کیا آُپ تصویر میں موجود ورلڈ کلاس کرکٹر کو پہچان سکتے ہیں؟

66

اکثرو بیشتر شوبز شخصیات اورکرکٹرز اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جن میں انہیں دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک تصویر آج ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں جو دورِ حاضر کے معروف بیٹر کی ہے جس کو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

 

تصویر میں موجود بائیں جانب یہ  بچہ کوئی اور نہیں بلکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جن کی تصویر ان کے والد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ہر ماں باپ کا بچہ ان کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے بے شک وہ پچاس سال کا ہی کیوں نہ ہو، پاکستان زندہ آباد۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر بابر اعظم کی نو عمری کی ہے جس میں وہ معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کی کٹ پہنے ہوئے بیٹھے ہیں جبکہ ان کے برابر دائیں جانب میں موجود بچے کے حوالے کوئی معلامات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 200 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 9 ہزار 528 رنز اسکور کیے ہیں۔

بابر اعظم اپنے کیریئر میں اب تک 23 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے 65 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }