انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جوز بٹلر نے آئی پی ایل میں اپنی کامیابی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا ہے۔
انگلینڈ کے سپر اسٹار بیٹر جوز بٹلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے دلکش آغاز کے ساتھ آگ لگا دی ہے جس کا سہرا انہوں نے پاکستان کے کوچ مشتاق احمد کے سر باندھا ہے۔
جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے ان کے کمزور پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اسے الٹنے کا مشورہ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے ہمیشہ مجھے کہا ہے کہ میں آف سائیڈ پر مارنے کے بعد ہمیشہ اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر لاؤں، اگر اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر نہیں رکھوں گا تو کبھی بھی آف سائیڈ پر گیند کو نہیں مارسکوں گا۔
انگلش کھلاڑی فی الحال اپنی کارکردگی سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور ان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی ان کی ٹیم راجھستان رائلز صرف نصف میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ جوز بٹلر اس وقت آئی پی ایل میں 491 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ انہوں نے 81.83 کی اوسط سے صرف سات اننگز میں تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔